PC/Laptop Buying Guide For Graphic Designing And Video Editing | پی سی لیپ ٹاپ بائینگ گائیڈ



گرافکس ڈیزائنگ ،ویڈیو ایڈیٹنگ، تھری ڈی، انیمیشن کے لیے کونسا لیپ ٹاپ یا پی سی  بہتر رہتا ہے


اگر پروفیشنل کام کرنا ہے اور اس شعبے سے پیسہ کمانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے سب سے زیادہ ڈیڈی کیٹڈ گرافکس کارڈ کا اچھا ہونا ضروری ہے کیونکہ ابھی ایڈوبی کے سافٹویئر 16جی بی ریم 4 جی بی ڈی ڈی آر 5 گرافکس کارڈ ہی ریکمنڈڈ ہیں اور گرافکس ورک کے لیے سب سے زیادہ چیز بٹ کا زیادہ ہونا اچھا ہوتا ہے یعنی 128 بٹ کی بجائے 256 بٹ والا گرافکس کارڈ بہتر رہتا ہے اس میں لیگنگ نہیں ہوگی اور ایس ایس ڈی بھی بہت ضروری ہے کیونکہ اب ونڈوز اتنی ہیوی لوڈڈ ہو گئی ہیں اب یہ نارمل ہارڈ ڈسک کی بات نہیں رہی اور تمام کمپنیوں نے پروفیشنل کے لیے ورک سٹیشن کی سیریز بنائی ہیں اس میں اپگریڈ کرنے کے زیادہ آپشن ہوتےہیں یاد رہے کہ دکان داروں کو اپنی چیز بیچنے کی غرض ہوتی ہے ہر گز دکان دار کی بات پر دھیان نہیں دینا چاہیے اور پیسے اس وقت تک نہیں دینے چاہئے جب تک آپ کوئی بڑا سا پروجیکٹ رینڈر کر کے نہیں دیکھ لیتے یاد رہے کہ رینڈرنگ کے وقت سسٹم کی چیخیں نکل جاتی ہیں 

سوال اب یہ ہے پروفیشنل کے لیے لیپ ٹاپ ضروری ہے یا پی سی اب میں موازنہ پیش کرتا ہوں جو آپ کو اپنے لئے بہتر لگے 

لیپ ٹاپ کا سب سے بڑا فائدہ آپ اسے کسی بھی وقت کہیں بھی اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں اور یہ پی سی کے مقابلے کم بجلی خرچ کرتے ہیں اور بیٹری کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں بھی 2 گھنٹے آرام سے استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ گرافکس کے کام میں سسٹم پر لوڈ زیادہ ہوتا ہے

اور نارمل استعمال کے لیے بیٹری 4 گھنٹے بھی نکال لیتی ہے

اور نارمل رینڈرنگ آسانی سے ہو جاتی ہے لیکن ہیوی رینڈرنگ کرنے پر یہ ہیٹ اپ اور زیادہ ٹائم لگاتے ہیں اور یہ پی سی کے مقابلے تھوڑے سے مہنگے ہوتے ہیں

لیپ ٹاپ لیتے ہوئے کوشش کریں یو والا پروسیسر ہرگز نا لیں کیونکہ یہ 8 جی بی کارڈ کے اوپر 32 جی بی لکھ کر واردات ڈالنے والا معاملہ ہے اور اس کے کور ضرور چیک کریں جتنے زیادہ کور ہونگے اتنے زیادہ تھریڈ ہونگے اتنا لیپ ٹاپ اچھا ورک کرے گا کم کور والا پروسیسر آپ کے کسی کام کا نہیں ہے اور i3 سے i5 اچھا I7 ان دونوں سے i9 ان سب سے زیادہ اچھا اگر سیم جنریشن میں آپ کو لینے میں دشواری پیش آ رہی ہو تو اسی طرح پرائس بھی زیادہ ہوتی ہے کوشش کریں کم از کم i7 یا xeon E5-26xx Dual Prosaser والا سسٹم یا لیپ ٹاپ لیں

لیپ ٹاپ کو آپ محدود حد تک اپگریڈ کر سکتے ہیں کیونکہ ان میں زیادہ سے زیادہ 4 ریم سلاٹ ہوتی ہیں اور وہ بھی زیادہ سے زیادہ 32 جی تک اپگریڈ کر سکتے ہیں اور نئے ماڈل میں ہائبرڈ ایس ایس ڈی ہارڈ کا آپشن ہوتا ہے لیکن اولڈ ماڈل میں ایس ایس ڈی اور ہارڈ ڈسک کا آپشن نہیں ہوتا ہاں جگارڈ کے ذریعے سی ڈی ڈرائیو نکال کر ایس ایس ڈی لگا دیتے ہیں جو زیادہ کارگر نہیں ہے 

لیپ ٹاپ میں آپ گرافکس کارڈ اپگریڈ نہیں کر سکتے کیونکہ اس کے گرافکس کارڈ یوز میں نہیں آتے اور زیادہ تر دکان دار ایچ ڈی گرافکس کارڈ کہہ کر آپ کو چونا لگا سکتے ہیں اس لیے اس سے بار بار پوچھیں ڈیڈی کیڈٹ گرافکس کارڈ کتنا ہے اگر وہ کہے بلٹن اتنا ہے آپ نے اس لیپ ٹاپ کو ہاتھ بھی نہیں لگانا کیونکہ وہ آپ کے کام کے لئے بلکہ فلمیں ڈرامے دیکھنے والوں کے لیے صحیح ہو سکتا ہے آپ کے لیے نہیں

اب آپ کے سامنے پی سی یعنی ڈیسک ٹاپ کی خوبیاں اور خامیاں پیش کرتا ہوں

پی سی کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ آپ اسے مکمل کسٹمائز کر سکتے ہیں اور اسے جب دل چاہے اپگریڈ کر سکتے ہیں کیونکہ اس میں بہت زیادہ آپ کے پاس چوائس ہوتی ہے اس کے پروسیسر آسانی سے اپگریڈ ہو جاتے ہیں

ریم 2 سلاٹ سے 8 سلاٹ تک ہوتی ہے کئی بورڈز میں آپ 500 جی تک ریم لگا سکتے ہیں

اسی طرح ہارڈ ڈسک 4 تک لگا سکتے ہیں

ایس ایس ڈی

ایم 2

این وی ایم 2

اور عام ڈیٹا کے لیے ہارڈ ڈسک لگا سکتے ہیں

اسی طرح گرافکس کارڈ بھی اپنی مرضی کے 512 ایم بی سے 12 جی بی تک اپگریڈ کر سکتے ہیں

ایک ہی پی سی میں بھلے سیم 2 گرافکس کارڈ لگا لیں

اور اگر آپ زیون پروسیسر والے سرور پی سی لیں تو اس میں آپ 2 پروسیسر بھی لگا سکتے ہیں 50 ایم بی کیشے والے بھی لگا سکتے ہیں اور xeon E5-26xx کے پروسیسر سستے بھی ہیں اور یہ نیو جنریشن کے بھی ہوتے ہیں 

آئی سیریز کے پروسیسر اور nvidia اور quadro گرافکس کارڈ مہنگے اور xeon کے پروسیسر سستے اور گرافکس کے کام کے لیے اچھے رہتے ہیں

اے ایم ڈی کے رائزن پروسیسر اور اے ایم ڈی گرافکس کارڈز سستے ہوتے ہیں nvidia کے مقابلے میں 

اور پی سی پر آپ ایک ہی وقت میں 4 سکرینیں بھی استعمال کر سکتے ہیں اور سکرین جتنی مرضی بڑی لگا سکتے ہیں اور پروفیشنل ورک کا جو لطف بڑی سکرین پر ہے وہ لیپ ٹاپ کی سکرین پر نہیں آتا

اور سب سے بڑھ کر پی سی پروسیسر اور گرافکس کارڈ کی پرفارمنس میں بہت زیادہ فرق ہوتا ہے پی سی لیپ ٹاپ کے مقابلے بہت اچھا چلتے ہیں کیونکہ اس میں سپیس اور فین زیادہ ہونے کی وجہ سے ہیٹ اپ ہونے میں دیر لگتی ہے

پی سی کے سب سے بڑے نقصان کی بات کی جائے تو یہ لیپ ٹاپ کے مقابلے بجلی زیادہ استعمال کرتے ہیں

جس کی وجہ سے یوپی ایس کی بھی واٹ لگا دیتے ہیں

اور اسے آپ اپنے ساتھ کہیں بھی لیپ ٹاپ کی طرح اٹھا کر ٹریول نہیں کر سکتے

یہ جگہ بہت زیادہ لیتے ہیں اور گرمیوں میں کمرے میں تھوڑی سی ہیٹ بھی بڑھاتے ہیں

پی سی کا سب سے بڑا فائدہ اگر آپ کا ٹائم بہت قیمتی ہے اور آپ کو کام سپیڈ کے ساتھ چاہئیے تو پی سی اس کے لیے بیسٹ رہے گا 

اور ایک اور ٹپ ڈی ڈی آر 3 گرافکس کارڈ اب نئے سافٹویئر کا لوڈ نہیں اٹھا سکتے اس لئے ڈی ڈی آر 5 گرافکس کارڈ ہی لینا چاہیے

ڈی ڈی آر 3 سسٹم کے مقابلے ڈی ڈی آر فور کی مشین بہت اچھی ہوتی ہے اور تھوڑی سی مہنگی بھی

 لینے سے پہلے اتنا ذہن میں رہے کہ آپکو سسٹم وہ لینا چاہیے جسے کم از کم ایک سال آپ کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پیش نا آئے اور اگر آپ کے پاس پیسے آئیں تو اس میں اپگریڈ کرنے کی کیپبلٹی بھی ہو

اب بات کرتے ہیں انکی پرائس کی دوستوں یہ بالکل آپ پر منحصر ہے آپ کا بجٹ کتنا ہے نئے سسٹم کی پرائس بہت زیادہ ہوتی ہیں اگر آپ کا بجٹ اجازت دیتا ہے تو آپ کو نئی چیز ہی خریدنی چاہیے کیونکہ لوگ 1.5 لاکھ کا رکشہ خرید لیتے ہیں لیکن سسٹم لیتے وقت خرچ کرنا پسند نہیں کرتے اور اگر بجٹ اجازت نہیں دیتا تو پھر یوز میں بھی بہت اچھی چیزیں ملتی ہیں

سب سے آسان طریقہ آپ Olx پر ایک دو دن سرچ کریں تو آپ کو پرائس کا بخوبی اندازہ ہو جائے گا کوشش کریں خریداری ہمیشہ اپنی قریبی مارکیٹ سے کریں وہ بھی 2 چار دکانیں گھومنے سے صحیح اندازہ ہو جائے گا

ہر دکان دار سے مختلف چیزوں کی قیمت پوچھیں آپ نے وہ چیز لینی ہے یا نہیں اس سے آپ کو سب دکان داروں کے کھانچے کا اندازہ ہو جائے گا کہ وہ کس چیز میں آپ کی منجی ٹھوکنے کی کوشش کر رہا ہے آپ کو جو چیز جس دکاندار سے سستی ملے وہاں سے خرید لیں کسی سے رشتہ داری بنانے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے اور سب سے گر کی بات کسی بھی دکاندار کو ہرگز یہ نا کہیں تم یہ چیز مارکیٹ سے 2 گنا مہنگی دے رہے ہیں کیونکہ وہ آپ کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے اونچا اونچا بولے گا اور آخر آپ سے لڑ پڑے گا اور آپ کا دماغ بھی خراب کرے گا اس لئے چل کیجیے اور آگے کی دکان پر پہنچ جائیں اور اس دکان سے ہر گز کچھ نا خریدیں جو کہے آااااااں مل جائے گا اس کا مطلب ہے یہ سوچ رہا ہے کے یہ ماڈل کس شاپ والے کے پاس پڑا ہے وہ بیچ میں اپنا مارجن ضرور رکھے گا جو دکان دار ٹھک سے پہلے سسٹم آپ کے آگے رکھ دے وہ صحیح قیمت میں دے گا اور دکاندار کو ہمیشہ مسکراتے ہوئے اگر یہ یہ کہا جائے پیارے بھائی میرا بجٹ تھوڑا کم ہے اگر آپ مناسب کر لیں تو انشاءاللہ میں آج ہی آپ سے خرید لوں گا میرا تجربہ ہے اچھے دو بول آپ کو چیز مناسب دلوا سکتے ہیں 

اب آپ کو اپنے بجٹ کو کیسے مینج کرنا ہے وہ آسان ترین ہے

سب سے پہلے آپ کو اس سسٹم یا لیپ ٹاپ کا پروسیسر دیکھنا ہے کوشش کریں نیو جنریشن کا ہو اور دوسرا ہے اس کا گرافکس کارڈ آپ نے ان دونوں چیزوں پر کوئی کمپرومائز نہیں کرنا دکاندار جتنی مرضی یقین دہانی کروائے کیونکہ ان دونوں کو اپگریڈ کرنا بہت مشکل ہے اسی کی ساری قیمت ہے یہ دونوں اپنے بجٹ میں سے بیسٹ سلیکٹ کرنے ہیں

یہیں دکاندار آپ کو ماموں بنانے کی کوشش کرے گا اور آپ کو کہے گا اس کا بلٹن گرافکس کارڈ 2 جی بی کا تو آپ جان لیں بلٹن گرافکس کارڈ کی اتنی ہی ذمہ داری ہوتی ہے جتنی شادی میں سربالے کی اس لئے ڈیڈیکٹ گرافکس کارڈ پر کوئی کمپرومائز نہیں کرنا جیسے میرے سسٹم میں 4 جی بی گرافکس کارڈ لگا ہے اور مجھے ہیوی فائل رینڈر کرنے میں صرف 10 سے 15 منٹ لگتے ہیں اور مجھے پراپرٹیز میں بلٹن گرافکس میموری 4 جی بتاتا ہے کل 8 جی بی میں نے گرافکس کارڈ نکال کر 512 ایم بی والا لگا کر فائل رینڈر کرنے کی کوشش کی تو سسٹم نے منیمم 1.5 گھنٹے میں رینڈر کرنے کا کہا اس لئے ڈیڈیکٹ گرافکس کارڈ کے معاملے میں دکاندار کی ایک نہیں سننی اور

اگر آپ کے پاس پیسے کم ہیں تو 16 جی بی ریم کی جگہ 8 جی بی کی ریم لگوا لیں 2 جی بی کی نہیں بلکہ سنگل 8 جی بی ہی والی لگوائیں تاکہ اپگریڈ کرتے وقت سلاٹ کا مسئلہ نا ہو اس کے بعد آپ نے ہارڈ ڈسک نہیں لگوانی بلکہ کم از کم 160 جی بی کی ایس ایس ڈی لگوانی ہے تا کہ سارے سافٹویئر اس پر سموتھلی رن ہوں پھر اگر بجٹ اجازت دے تو ہارڈ ڈسک ڈیٹا کے لیے لگوا لیں فضول میں فلمیں ڈاؤنلوڈ کر کے رکھنے کی ضرورت نہیں کہ کبھی دل کیا تو دیکھ لوں گا بھئی پروفیشنل بندے کے پاس فضول ٹائم ہی نہیں ہوتا ان ٹکے ماریوں کے لیے اس لئے ہارڈ ڈسک کو بعد کے لئے رکھ چھوڑیں اگر پھر بھی بجٹ کم ہو تو لیپ ٹاپ کی بیٹری کو مائنس کر دیں 2 سے 3 ہزار بچ جائے گا بعد میں جب کما لیں پھر بھلے بیٹری ہارڈ لگوا سکتے ہیں اور پی سی کے سکرین چھوٹی لے کر پیسے بچائے جا سکتے ہیں جب ائرنگ سٹارٹ ہو جائے تو حضور آپ 24 انچ کی بھلے 2 سکرین خرید لیں شروع میں کام پر دھیان بعد میں بھلے ششکوں والا سسٹم بنوا لیں

کیونکہ دوستوں اس فیلڈ میں آپ کے سسٹم پر لگائے گئے پیسے چند مہینوں میں آپ کو کئی گنا پرافٹ کما کر دیں گے

اور آخر میں جس کے لئے بھی کام کریں مخلص ہو کر پوری ایمانداری سے اور بغیر لالچ کے کریں تو انشاءاللہ اللہ سبحان و تعالیٰ آپ کی سوچ سے بڑھ کر عطاء کرے گا دیر سویر اپنی جگہ 

دوستوں یہ تھا تھوڑا سا تجزیہ گرافکس ڈیزائنگ، ویڈیو ایڈیٹنگ، تھری ڈی اینیمیشن، آٹو کیڈ ورک کی فیلڈز میں نئے آنے والے دوستوں کے لئے

امید ہے یہ معلومات انکے لئے ہیلپ فل رہے گی

اسے دوسروں کے ساتھ اس نیت کے ساتھ شئیر کریں

کر بھلا ہو بھلا نا جانے کس کا رزق آپ کی وجہ سے چل پڑے

اللہ ہم سب کا ہامی و ناصر ہو

بقلم محمد عون بلال

Post a Comment

0 Comments