لاک ڈاؤن 2020 سے لاک ڈاؤن 2021 تک | اپنی اصلاح کریں


تحریر: عبدالرحمن

 جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں پہلا مکمل لاک ڈاؤن 24 مارچ 2020 میں لگا تھا اور اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سے لوگ متاثر ہوئے بہت سے لوگ بے گھر ہوئے اور بہت سے بچون کو تعلیم سے ہاتھ دھونا پڑا اور پورے ملکِ پاکستان کا نظام درہم برہم ہو گیا


اس وائرس کے دوران پورے ملک کو اپنی غلطیوں کا احساس ہوا اور سب نے اپنے گناہون کو اس عالمی وبا کا سبب بتایا اور اپنے گناہون کی معافی مانگی اللہ تعالیٰ سے۔ تقریبا سب نے اپنے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر اٰذانیں دیں اور تقریباّ سب نے وعدہ کیا کہ وہ آئندہ گناہوں سے بچنے کی بھرپور کوشش کریں گے

پھر اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وبا کا اثر کم ہوا اور لاک ڈاؤن ختم ہو گیا تو پھر امتحان کی گھڑی آ گئی

ہونا تو یہی چاہیے تھا کہ اب ہم سب سدھر جاتے لیکن صرف ہم میں سے کچھ ہی لوگ اس میں کامیاب ہوئے اور باقی کے سب لوگ اسی طرح اپنی زندگیوں مین مگھن ہو گئے

رشوت کا بازار اب بھی گرم ہے، سود لیا اور دیا جا رہا ہے، بے حیائی عروج پر ہے، جہیز کی لعنت ختم نہیں ہوئی، مسجدیں ویران ہیں، غیبت،چغل خوری، اور حسد بہت پایا جاتا ہے، مزدور کا حق اب بھی کھایا جاتا ہے، جہاں موقع ملتا ہے وہیں بے ایمانی ہوتی ہے غرض کہ ہر وہ کام ہو کرونا وائرس سے پہلے جاری تھا وہی جاری ہے

کیا کرنا ہے اتنا پیسہ؟ کتنا کھا لو گے؟ قبر میں لے جاؤ گے؟ مزدور کی دعا کب لو گے؟ ضرورت مند کی دعا کب لو گے؟ جلدی کرو اس سے پہلے کہ تمہیں افسوس ہو کہ کاش میں یہ سارا مال اپنی زندگی میں  ہی اللہ کی راہ میں بانٹ دیتا 

لیکن اب پھر انہی دنوں پاکستان کی گورنمنٹ پھر سے لاک ڈاؤن لگانے کے اشارے دے رہی ہے اور نظر یہی آرہا ہے کہ یہ کہانی دوبارہ دہرائی جائے گی

اپنی اصلاھ کے صرف وعدے اور دعاؤں کے ساتھ ساتھ کوشش بھی کریں

Post a Comment

0 Comments