خواتین کے لیے تراویح کا آسان طریقہ



 خواتین کے لیے گھر میں تراویح پڑھنے کا آسان طریقہ عشاء کی نماز کے فرائض اور سنتوں کے بعد دو دو رکعت کرکے تراویح ادا کی جاتی ہے۔ دو رکعت نماز تراویح سنت موکدہ کی نیت باندھیں ،تراویح میں جتنا قرآن اچھی طرح یاد ہو وہ پڑھیں۔ زیادہ فضیلت والی اور اچھی بات تو یہ ہے کہ حافظات اپنا پورا قرآن تراویح میں پڑھیں۔


اور جو حافظہ نہیں ہیں ان کے لیے بھی زیادہ اچھی اور فضیلت والی بات یہ ہے کہ جو جو سورتیں قرآن کی یاد ہیں وہ پکی کرکے اپنی تراویح کی نماز میں پڑھیں ۔ جیسے اگر کسی کو سورہ یاسین ۔ سورہ واقعہ سورہ ملک وغیرہ یاد ہوں تو یہ بہت بہترین بات ہے ۔ آپ کے پاس سنہری موقعہ ہے اللہ تعالی کو اپنا حفظ شدہ قرآن سنانے کا۔ ایک ایک رکوع کی ترتیب بنا لیں اور خشوع و خضوع کے ساتھ تراویح ادا کریں، لیکن اگر کسی کو قرآن یاد نہ ہو تو اسکے لیے آسان طریقہ تراویح کا یہ ہے کہ عمہ پارے کی سورت الفیل سے سورت الناس تک کی دس سورتیں یاد کرلی جائیں۔ جو کہ ہمارا حسن ظن ہے کہ ہماری اکثر بہنوں کو یاد ہونگی۔

اور ہر رکعت میں ان میں سے ایک سورت پڑھی جائے۔ لیکن عمہ پارے کی ترتیب پر ہی پڑھنی ہیں۔ جیسے پہلی رکعت میں سورت الفیل دوسری میں سورت القریش۔۔۔ اسطرح ترتیب وار پڑھیں۔ اس طرح دسویں تراویح کے بعد دوبارہ سورت الفیل سے شروع کر دیں ۔ تو سورت الناس پر بیس رکعت تراویح مکمل ہو جائیں گی ۔اور وتر تراویح پوری مکمل پڑھنے کے بعد ادا کیے جاتے ہیں۔تراویح لازمی پڑھیں۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپکے صحابہ رضوان اللہ اجمعین نےخصوصیت کے ساتھ رمضان میں تراویح پڑھنے کا اہتمام کیا ہے۔ اور تراویح بیس رکعت ہی پڑھی جائے گی چار یا آٹھ نہیں اسی پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ رضوان اللہ تعالی اجمعین کاعمل رہا۔ اور جیسے تراویح مردوں کے لئے سنت موکدہ ہے عورتوں کے لئے بھی سنت موکدہ ہے ۔اسکا چھوڑنا گناہ ہے اور اسکی آخرت میں پوچھ ہوگ اللہ تعالی اس رمضان میں زیادہ سے زیادہ عبادات کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔


Post a Comment

0 Comments