ریلیپس کے بعد کی جانے والی حکمت عملی

 السلام علیکم،

محترم دوستو:
آپ کی سہولت کے لئے مختصراً بتا رہے ہیں کہ نوفیپ ایک عالمی سطح کا پلیٹ فارم ہے جو لوگوں کو پورن اڈکشن اور مشت زنی جیسی بری عادتوں کو چھوڑنے میں مدد اور ان کی رہنمائی کرتا ہے۔ نوفیپ چیلنج (پورن اور مشت زنی سے دور رہنے کا) شروع کرنے والوں کو ری بوٹرز کہا جاتا ہے۔ اگر چیلنج ٹوٹ جائے تو اسے "ریلیپس" کہتے ہیں۔ آج کی قسط میں ہم یہ بتانے جا رہے ہیں کہ اگر ریلیپس ہوجائے تو کیا کرنا چاہیے تاکہ آئیندہ ریلیپس سے بچا جا سکے۔ چونکہ زیادہ تر ریلیپس فرسٹ سٹیج (پہلے سات دنوں)میں ہوتا ہے اس لئے پہلے سٹیج والے اس پوسٹ کو زیادہ توجہ سے پڑھیں۔
فرض کریں آپ کا نوفیپ کا ساتوں دن ہے اور آپ نوے دن مکمل کرنے کے لئے بہت پر جوش ہیں۔ لیکن پھر اچانک آپ کو کوئی خیال آتا ہے اور آپ فون اٹھا کر انسٹا گرام پر فیڈ چیک کرنے لگتے ہیں، اچانک ایک ہاٹ ماڈل کی تصویر سامنے آتی ہے، آپ اسے زوم کر کے دیکھتے ہیں، اب آپ اس طرح کی اور تصاویر دیکھنا چاہتے ہیں، آپ کا دماغ کچھ اور دیکھنا چاہتا ہے، کچھ اس سے بھی زیادہ پرجوش ۔ پھر آپ ایک ایسی ویب سائٹ کھولتے ہیں جو آپ کو نہیں کھولنی چاہیے تھی۔ اور بالآخر آپ ریلیپس کر بیٹھتے ہیں۔ اب آپ حیران ہوتے ہیں کہ یہ ابھی تک تو سب ٹھیک چل رہا تھا ،یہ اچانک سے کیا ہوگیا۔ پھر جب آپ کو یاد آتا ہے کہ چیلنج دوبارہ سے شروع ہوگا تو آپ کو افسوس ہوتا ہے، آپ فکرمند ہوجاتے ہیں۔ بار بار ایسا ہونے سے آپ عدم اعتمادی کا شکار ہوجاتے ہیں، آپ کی کنفیوژن اور شرمندگی بڑھ جاتی ہے اور آپ نوفیپ چیلنج کے لئے کوشش کرنا ہی چھوڑ دیتے ہیں۔۔۔
دوستو ! اگر آپ کے ساتھ بھی یہی کچھ ہو رہا ہے تو اس پوسٹ کو دھیان سے پڑھیں۔ یقیناً یہ آپ کی مدد کرے گی۔
دوستو، اکثر ری بوٹرز یہ سمجھتے ہیں کہ ریلیپس ناکامی کا دوسرا نام ہے۔ اور وہ اسے چیلنج میں کامیابی حاصل کرنے کا الٹ سمجھتے ہیں۔ جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ریلیپس تو نوفیپ سٹریک کا ایک ایسا لازمی جزو ہے جو آپ کو یہ بتاتا ہے کہ آپ کی سٹریک کی پلاننگ میں کس چیز کی کمی رہ گئی تھی۔ مثال کے طور پر، ریلیپس کرنے سے پہلے کیا آپ کو معلوم تھا کہ آپ کے ٹریگرز کیا ہیں؟ کیا ریلیپس سے پہلے آپ کو پتہ تھا کہ یوٹیوب کی ویڈیوز دیکھنا یا فیس بک چلانا بھی ٹریگر ثابت ہو سکتا ہے؟ کیا آپ کو معلوم تھا کہ سٹریس بھی ریلیپس کا سبب بن سکتا ہے؟ اسی طرح ریلیپس آپ کو آپ کے دیگر ٹریگرز کے بارے میں بتاتا ہے۔
آگر آپ ریلیپس کے بعد اس کی وجوہات کا جائزہ لیں اور ان کا سد باب کریں کو یہ آپ کے لئے مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ ریلیپس اس وقت خطرناک بن جاتا ہے جب آپ اس سے سیکھنے کی بجائے الٹا پریشان ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ آپ ریلیپس سے کس طرح سیکھ سکتے ہیں، آئیے ایک جائزہ لیتے ہیں۔
اگر آپ بار بار چیلنج کا آغاز کر کے اسے توڑ رہے ہیں اور بار بار ریلیپس کے ہونے سے پریشان ہیں تو آئیے، ایک چھوٹی سی ایکسرسائز کرتے ہیں۔
اپنے آخری ریلیپس کے بارے میں سوچیں اور جب آپ کا ریلیپس ہوا، اس سے ایک ہفتہ پیچھے کے واقعات کو ذہن میں لانے کی کوشش کریں اور ایمانداری کے ساتھ درج ذیل سوالوں کا جواب دیں۔(اپنے آپ کو)
»کیا اس ریلیپس سے پہلے آپ نے کوئی ریکوری پلان بنایا تھا؟
»کیا آپ نے ٹریگرز سے بچنے کے لئے کسی حدود کا تعین کیا تھا؟
»کیا آپ نے صبح جلدی اٹھ کر نماز پڑھنے کا معمول بنایا تھا؟
» کتنی مرتبہ ارجز کے وقت پش اپس لگائے تھے؟
»کیا آپ نے گروپ میں اپنی سٹریک شیئر کی تھی؟
»کیا گروپ میں ریلیپس کی پوسٹ شیئر کی تھی؟
»کیا آپ نے کسی سینئر ری بوٹر کو اپنا مسئلہ بتایا تھا؟
»کیا آپ واقعی سٹریک کے لئے پرجوش تھے ؟
»کیا آپ کا میڈیٹیشن اور طاقتور جملوں کے استعمال کا معمول رہا؟
»کیا آپ رات کو نیند پوری لیتے رہے تھے؟
اگر ان میں سے زیادہ تر سوالات کے جواب نفی میں ہیں تو بس سمجھ لیں کہ آپ نے اگلے ریلیپس کا انتظام کیا ہوا ہے۔
»اسی طرح اب اس اپنے ریلیپس والے واقعے کو پیچھے کی طرف گھمائیں اور دیکھیں کہا۔ سے ارجز آنا شروع ہوئیں؟کیا وجہ بنی؟ آپ نے کہاں غلطی کی؟ کس جگہ سے آپ پھسلے؟
اپنے ٹریگرز کی بنیاد کو سمجھ کر انہیں عارضی طور پر اپنی لائف سٹائل سے نکال دیں۔
________________________________________________
اب آئیے ایک اور نہایت اہم اور طاقتور ایکسرسائز ہی طرف۔۔
جب آپ کا ریلیپس ہوتا ہے تو کچھ دیر کے لئے قدرتی طور پر پچھتاوا اور افسوس ہوتا ہے۔ یہ قدرت کا بہت بڑا انعام ہے جو آپ کو یہ پیغام دیتا ہے کہ ریلیپس ایک بری چیز ہے۔ اگر آپ ایک جینیس انسان بننا چاہتے ہیں تو اس وقت کا فائدہ اٹھائیں اور درج ذیل کام کریں۔
📜📜📜
آپ کی نیند کے دوران آپ کا کانشیئس برین بھی آرام کرتا ہے اور صرف مڈ برین جاگتا رہتا ہے۔ مڈ برین صرف آپ کی زندگی کی بقاء کے لئے کام کرتا ہے۔ اسے نہیں پتہ ہوتا کہ کیا چیز بری اور کیا اچھی ہے۔ یہ پی ایم او کو آپ کے لئے ایک اچھی چیز اور ضرورت سمجھتا ہے۔ اسی طرح کانشئس برین آپ کے شعوری فیصلے اور اچھے برے کی تمیز کرتا ہے۔دماغ کے صرف اس حصے کو پتہ ہوتا ہے کہ پی ایم او آپ کے لئے بری چیز ہے۔ نیند کے دوران کاشیئس برین کے آرام کرنے سے آپ پچھلے دن کے تلخ تجربات، سٹریس اور دیگر منفی خیالات سے آزاد ہوجاتے ہیں جو آپ کے لئے یقینا ضروری ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ آپ نوفیپ کی موٹیویشن اور ریلیپس سے سیکھا ہوا سبق بھی آہستہ آہستہ بھولنے لگتے ہیں۔ مڈ برین آپ کو پی ایم او کی طرف دھکیلنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لہٰذا یہ بہت ضروری ہے کہ آپ ریلیپس کے فوراً بعد درج ذیل چیزوں کو لکھیں اور انہیں روزانہ دیکھیں تاکہ آپ کو اپنے تجربات کے درد یاد رہیں اور اپنا ٹارگٹ سامنے رہے۔ تاکہ آپ مڈ برین کے ٹریپ میں آ کر ریلیپس نہ کر دیں۔
نوٹ: اسے اپنا کوسچن پیپر سمجھیں اور ریلیپس کے فوراً بعد ایمانداری کے ساتھ سارے جواب لکھیں۔ آپ موبائل یا کاغذ بھی پر لکھ سکتے ہیں۔
1)» ریلیپس کے بعد اپنی فیلنگز اور تجربات لکھیں۔ کہ آپ ریلیپس کے فوراً بعد اب کیسا محسوس کر رہے ہیں۔
» اپنے نوفیپ نوفیپ کے مقاصد لکھیں کہ آپ کیوں پورن اور مشت زنی چھوڑنا چاہتے ہیں۔
» لکھیں کہ ریلیپس سے پہلے آپ کو معلوم کیوں نہیں ہو سکا کہ یہ یہ چیز (جس سے آپ کا ریلیپس ہوا) آپ کے لئے ٹریگر( ریلیپس کا سبب) ثابت ہوگی۔
کیا آپ ریلیپس سے ہونے والے پچھتاوے، افسوس اور شرمندگی والی کیفیت کو دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ییں؟ اگر نہیں تو وجہ بیان کریں۔
» اگر آپ ریلیپس سے پانچ منٹ پہلے کے وقت میں پہنچ جاتے تو آپ کا کیا کرتے؟
»اس نوٹ کے آخر میں اپنے آپ سے کیا ایک عہد نامہ لکھیں کہ آئیندہ کبھی ریلیپس نہیں ہوگا۔ اور اگر ہو گیا تو پہلے سے زیادہ جرمانہ اور سزا بھی تجویز کر دیں۔
نوٹ: یہ نوٹ کسی ایسی جگہ رکھیں جہاں آتے جاتے اس پر نظر پڑتی رہے۔ اگر موبائل میں لکھا ہے تو تب بھی اسے روزانہ دیکھتے رہیں۔
💰💰💰
2)»جرمانے کے طور پر سو روپے یا جتنا آپ کو آسان لگے، لازمی صدقہ کریں اور ضرور کسی اجنبی کو دیں۔اور دیتے وقت اس بات پر ہرگز خوش نہ ہوں کہ آپ کسی کی مدد کر رہے ہیں بلکہ اپنے آپ سے کہیں کہ یہ تمھاری سزا تھی۔
(نوٹ: اگر آپ اس عمل سے خوش ہوں گے تو اگلی بار نفس آپ کو یہ خوشی دینے کے لئے ریلیپس کروا سکتا ہے۔)
🧹🏋️‍♂️🛐
3)»پیسوں کے علاوہ اپنی کوئی اور چھوٹی موٹی سزا مقرر کریں۔ کوئی بھی ایسی سزا جس سے آپ کو جسمانی یا نفس امارہ کو کچھ نہ کچھ تکلیف ضرور ہو۔ مثلا روزہ رکھنا، بیس نفل پڑھنا،کم از کم آدھا گھنٹہ بیٹھ کر توبہ استغفار کرنا یا سو بار اٹھک بیٹھک کرنا، کمرے کی صفائی کرنا وغیرہ وغیرہ۔۔۔
❌ 🍔🍕❌
4)» اگلے تین دن کے لئے سزا کے طور پر باہر ہوٹل سے کچھ مت کھائیں۔ اگر پیسے آئیں تو انہیں صدقہ کر دیں۔ ریلیپس کے فوراً بعد اپنے آپ کو کسی بھی انٹرٹینمنٹ سے الگ رکھیں ورنہ آپ کا دماغ اچھے کھانے کو ریوارڈ سمجھ کر پھر سے ریلیپس کی طرف جانے کی کوشش کرے گا۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ جنک فوڈ کی کوئی نیوٹریشن ویلیو نہیں ہوتی۔ وہ الٹا آپ کی صحت کی خرابی کا باعث بنتا ہے۔ اسی طرح دیگر انٹرٹینمنٹ کی بجائے اگلے تین دن اپنے دماغ کو ریسٹ دینے کی کوشش کریں اور نوفیپ سے متعلق نالج حاصل کرتے رہیں۔
5)»گروپ میں اپنے ریلیپس، اس کی وجوہات اور آئیندہ اس سے بچنے کی تدابیر کو ری بوٹرز کے ساتھ شیئر کرنے کی کوشش کریں اور ہرگز ہرگز مت چھپائیں۔ یاد رکھیں کہ آپ کا ریلیپس اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک آپ کسی اور کو اس کے بارے میں نہیں بتائیں گے۔ اس گروپ کے بنانے کا ایک بڑا مقصد ھی یہی ہے کہ جو بات آپ اپنے والدیں یا دوستوں سے شئیر نہیں کر سکتے ،وہ ہم سے شیئر کریں۔ یہاں تک کہ اگر آپ کو اپنی شناخت سے شرم آتی ہے تو کسی فرضی آئی ڈی سے ہمیں ریلیپس کی اطلاع دیں لیکن دیں ضرور۔ اگر پوسٹ کرتے ہوئے شرم محسوس ہوتی ہے تو کسی پوسٹ کے کمٹ میں ہی بتا دیا کریں لیکن چھپانے کی عادت ختم کریں۔ چاہے سو بار ہی ریلیپس کیوں نہ ہو اگاہ کریں۔
6)» یہ تمام کام کرنے کے بعد مطمئن ہو جائیں اور ریلیپس کو بھول جائیں۔ پی ایم او کے بارے میں سوچیں بھی مت۔ شرمندگی،افسوس، اور پچھتاوے کی فیلنگ کو اپنے قریب ہرگز مت آنے دیں۔ کیونکہ آپ نے ریلیپس کے بعد سزا بھگت لی ہے تو اب کیسا پچھتاوا !
آخر میں مزید کچھ اہم باتیں ہدایات اور اقوال
👈آپ کی محنتیں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔ پختہ عزم اور جستجو کے ساتھ قدم آگے بڑھاتے رہیں، کائنات کا مالک آپ کی کوششوں کو دیکھ رہا ہے اور وہ محنت کرنے والے کو ضرور اس کا پھل دیتا ہے۔ (لیس للانسان الی ما سعیٰ)
👈آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ نوفیپ کے دوران آپ کا دماغ ری بوٹنگ کے پراسس سے گزرتا ہے۔ دماغی اور جسمانی تبدیلیاں نوفیپ سٹریک میں عام بات ہے۔ ان سے گھبرا کر ریلیپس نہیں کرنا۔(اگی قسط میں ہم آپ کو انہی تبدیلیوں کے بارے میں بتائیں گے)
👈بہت زیادہ فکر، پچھتاوا اور افسوس مت کریں اور یاد رکھیں کہ ریلیپس کرنے کے بعد پچھتانے سے بڑی بات یہ ہوتی ہے کہ آپ ریلیپس سے کس طرح نمٹتے ہیں، آپ کی یہ حکمت عملی آپ کا مقدر لکھتی ہے۔
👈جو ری بوٹرز ریلیپس کی نفسیات کو نہیں سمجھتے، اور اس جے بعد حکمتِ عملی سے کام نہیں لیتے، وہ ایک بار ریلیپس کر کے دو دو ہفتوں تک مستقل پی ایم او کرتے چلے جاتے ہیں اور آخر کار ہمت ہر کر کوشش کرنا ہی ختم کر دیتے ہیں۔
👈یاد رکھیں، آپ ان لاکھوں کروڑوں لوگوں سے بہتر ہیں جو روز ریلپس کر کے بے خبری میں اپنی زندگی برباد کر رہے ہیں۔
👈 آپ کو اپنے آپ پر فخر ہونا چاہیے کہ آپ لاکھوں میں سے ایک ہیں کیونکہ آپ نے پی ایم او کے خلاف ایکشن لیا اور اس کے بغیر دن گزارے( چاہے تین چار دن ہی کیوں نہ ہوں)۔ اگلی مرتبہ انشاء اللہ آپ اس سے بہت آگے جائیں گے۔
👈یاد رکھیں جو کچھ بھی ہوا وہ ماضی کی ایک کہانی ہے۔ آپ کا اس سے اب کچھ لینا دینا نہیں۔ سوائے چند سبق حاصل کرنے کے جن کا ہم نے آپ کو بتایا۔
👈 رات کو دس بجے بس کر دیں۔ جونہی دس بجیں، آپ سونے کی تیاری شروع کریں تاکہ صبح کی نماز ، تلاوت، مراقبہ، ایکسرسائز، مطالعہ، مس نہ ہو۔
👈ریلیپس کے فوراً بعد زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں تاکہ آپ ڈی ہائیڈریشن کا شکار نہ ہوں اور فریش رہیں۔
👈ریلیپس کے تین دن بعد تک بہت زیادہ خیالات تنگ کرتے ہیں۔ اس کو نوفیپ میں چیزر ایفیکٹ کہتے ہیں۔ اگر آپ نے یہ تین دن پی ایم او کے بغیر گزار دیے تو آگے بڑھنا آسان ہوجاتا ہے۔
دوستو اس قسط میں ہم نے ریلیپس کے بعد کی جانے والی حکمت عملیوں پر بات کی۔ اگلی قسط میں ہم نوفیپ کے دوسرے سٹیج اور فلیٹ لائن پر بات کریں گے۔

Post a Comment

0 Comments